دیدہ ء دل جو وا ہوا ہی نہیں
کوئی جلوہ نما ہوا ہی نہیں
بس دکھاوے کے ہونٹ ہلتے ہیں
میرے دل میں کوئی صدا ہی نہیں
کوئی ساری حیات ہار گیا
کوئی کہتا ہے کچھ ہوا ہی نہیں
اک تکلف بنا حجاب آخر
صاف کہنےکا حوصلہ ہی نہیں
آپ کے رُخ کو جب سے دیکھا ہے
میرا دل ہے کہ دل مرا ہی نہیں
ایک بار اُزن بازیابی ہو
کیا مقدر میں یہ لکھا ہی نہیں
No comments:
Post a Comment