Translate

ہر دم پکارتا ہے شاہنشاہ تیرا کرم

 
ہر دم  پکارتا ہے شہنشاہ تیرا کرم
بگڑے سنوارتا ہے شہنشاہ تیرا کرم
 
ہر دم ہمارے ساتھ تمھاری نوازشیں
سب کو نوازتا ہے شہنشاہ تیرا کرم
 
جو ڈوب جائے اپنے گناہوں کی جھیل میں
اس  کو  اُبھارتا  ہے شہنشاہ  تیرا  کرم
 
یہ بزم ہے درخشاں تمھارے ہی نام سے
اس  کو  نکھارتا  ہے  شہنشاہ  تیرا کرم
 
تیری  نگاہ  ناز سے ہیں دن گذر رہے
راتیں  گزارتا  ہے  شہنشاہ  تیرا  کرم
 
آتے ہیں عرش سے بھی ملک پاوں چومنے
پروردگار  سا  ہے  شہنشاہ  تیرا  کرم
 
لوح و قلم بھی تیرے حکم کے ہیں منتظر
دو جہاں  سہارتا  ہے  شہنشاہ  تیرا کرم
 
تیرے ہی دم سے شاداں و فرحاں یہ زندگی
دل  کو  قرار   سا  ہے  شہنشاہ  تیرا کرم
 
ہم نہ سمجھ سکے ہیں کبھی مصلحت تیری
ہر  دم  حصار   سا  ہے شہنشاہ  تیرا کرم
 
آئے خزاں کبھی نہ ترے اس غلام پر
سب پر بہار سا ہے شہنشاہ تیرا کرم

No comments:

Post a Comment