کروں میں کیا بیاں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم ان کا
کرم سارا یہاں ان کا، یہ ہے لطف و کرم ان کا
یہ دوعالم نہیں آقا کے جوڑے کے برابر بھی
ہے رب دوجہاں ان کا، یہ ہے لطف و کرم ان کا
مکین لا مکاں جو ہیں وہ میرے دل میں رہتے ہیں
ہے کُل عالم کے دولہا کی خدا کرتا ثنا خوانی
خدا اُن کا، ملاَئک بھی، یہ کائنات بھی اُن کی
میری سرکار کے جلووں کا جلوہ دیکھنے والو
جہاں میری ختم سوچیں ، وہیں آغاز آقا ہے
لکھوں کیا میں مدح سرکار کی ، میرا قلم لرزاں
سر محشر خدا کے رُوبرو جس دم بھی میں آوں
محبت پنجتن کی ہو مرا سرمایہ محشر میں
کہ جبریل امیں آتے ہیں جوڑے چومنے اُن کے
ہی لب پر بھی نشاں ان کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
مکین لا مکاں جو ہیں وہ میرے دل میں رہتے ہیں
میرا دل ہے مکاں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
ہے کُل عالم کے دولہا کی خدا کرتا ثنا خوانی
خدا ہے رازداں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
خدا اُن کا، ملاَئک بھی، یہ کائنات بھی اُن کی
سراپا ہے قرآں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
میری سرکار کے جلووں کا جلوہ دیکھنے والو
عیاں بھی ہی نہاں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
جہاں میری ختم سوچیں ، وہیں آغاز آقا ہے
یقیں اُن کا،گماں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
لکھوں کیا میں مدح سرکار کی ، میرا قلم لرزاں
یہ ہے لطف و بیاں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
سر محشر خدا کے رُوبرو جس دم بھی میں آوں
کرم ہو پھر وہاں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
محبت پنجتن کی ہو مرا سرمایہ محشر میں
ہو عشق جاوداں اُن کا،یہ ہے لُطف و کرم اُن کا
No comments:
Post a Comment