Translate

اجل تھوڑی سی مہلت دے




اجل تھوڑی سی مہلت دے
ابھی کچھ خواب ادھورے ہیں
ابھی اک شعر کہنا ہے
عمر بھر کا جو گہنا ہے
ابھی کچھ رنگ بھرنے ہیں
مجھے تصویر جاناں میں
ابھی کچھ دور چلنا ہے
کسی کے ہمقدم ہو کر
ابھی خوابوں میں یوں کھو کر
کسی سے بات کرنی ہے
کسی کو یاد کرنا ہے
کسی کو بھول جانا ہے
اجل تھوڑی سی مہلت دے
ابھی کچھ خواب ادھورے ہیں
میرے کچھ خواب ادھورے ہیں

No comments:

Post a Comment